کرپشن خاتمے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل تحسین ہیں، حنیف پتافی

      کرپشن خاتمے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل تحسین ہیں، حنیف پتافی

  

جام پور  (نامہ نگار)کرپشن معاشرے کے لیے ناسور ہے۔ سابق ادوارمیں حکمرانوں نے باری لی اپ بھی کھاو اور ہمیں بھی کھلاو کی پالیسی  پر عمل کیا۔ پہلی مرتبہ پاکستان (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے وزیر اعظم کی قیادت میں ٹھوس حکمت  عملی  اپنائی گئی۔ خاکے شائع کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ اپ کے عمل سے مسلمانوں کے اندر مزید ایمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلی پنجاب سردار حنیف خان پتافی نے پوسٹ گریجویٹ کامرس کالج میں قومی احتساب بیور کے زیر اہتمام۔   خود احتسابی وقت کی پکار کے عنوان سے ڈویژن بھر کے کالجوں کے درمیان ہو نے والے مقابلہ کے سلسلہ میں   منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ بااحسن طریقہ سے ذمہ داریاں پوری نہ کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتاہے۔ نوجوانوں ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کی اچھی تربیت کریں گے۔ ڈیرہ ڈویژن نے وزیراعلی پنجاب کے کوئز پروگرام میں صوبائی سطح پر دو پوزیشن حاصل کرکے اپنا اعزاز برقرار رکھ لیا ہے۔ تقریب سے پرنسپل عزیز اللہ غوری نے کہا مختصر وقت میں بچوں کی تیاری کراکے پروگرام کو کامیاب کیا اور تمام پوزیشن ہولڈر بچے مبارک باد کے لائق ہیں۔سٹیج سیکرٹری  کے فرائض منور حسین جتوئی نے اداء کیے۔ دریں اثنائمشیر صحت محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف اوردیگر ہمراہ تھے مشیر صحت نے فراہم کردہ نئی سی ٹی سکین، ایم آر آئی اورمیموگرافی سمیت دیگر مشینری کا جائزہ لیا انہوں نے گائنی، برن،نیورو، میڈیکل، پیڈز اور دیگر وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے داخل مریضوں کی عیادت کی انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی مریضوں کے لواحقین سے مسائل سنے اور شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات بھی جاری کیے مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ نئی مشینری کو فوری طور پر فنکشنل کرنے، ہسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -