حضور اکرم ؐکی محبت ہمارے  ایمان کاحصہ، صوبائی وزیرحسنین  بہادر دریشک کاتقریب سے خطاب

حضور اکرم ؐکی محبت ہمارے  ایمان کاحصہ، صوبائی وزیرحسنین  بہادر دریشک ...

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب بھر میں ہفتہ شان رحمت العالمینؐ منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ حضور کریم ؐ کی شان خاطر ہم اپنا تن من (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

سب کچھ قربان کرسکتے ہیں اور آپ ؐ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکو ل راجن پور میں ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں تقریب کے دوران کہیں۔ اس موقع پراے ڈی سی جی، پرنسپل ڈی پی ایس اور دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام طالب علم نبی کریم ؐ کے اسو حسنہ پر عمل کریں آپ کی تشریف آوری سب نعمتوں سے اعلی نعمت ہے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مقبول رسول ؐ سے کیا گیا۔ اس تقریب میں تقاریری مقابلہ جات خطاطی، اور نعت خوانی ہوئی۔ بچوں نے تقاریر اور نعت رسول مقبولؐ پیش کیں آخر میں صوبائی وزیر نے بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہم فتنہ کو ختم کرنے کے لیے ہم سب ایک ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایسی تقریبات کا اہتمام کرکے مسلمانوں کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔

حسنین بہادر خان دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -