علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر ملک  بھر میں صف ماتم بچھ گئی،تعزیتی پیغامات  کاسلسلہ شروع تحفظ ختم نبوت کیلئے  مرحوم کی خدمات لائق تحسین، مظہر سعید  کاظمی، حامد سعید کاظمی اوردیگر کاردعمل

  علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر ملک  بھر میں صف ماتم بچھ گئی،تعزیتی ...

  

ملتان ( سٹی رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے قائد،امیر المجاہدین شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر ملک بھر(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 میں صف ماتم بچھ گئی اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی،مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری،سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی،تنظیم المدارس کے سینئر نائب صدر علامہ سید ارشد سعید کاظمی،جماعت کے صوبائی چیف آرگنائزر پیر سید خلیل الرحمن شاہ،ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی،علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،قاری فیض بخش رضوی،قاری مطیع الرسول سعیدی،قاری خادم حسین سعیدی،مولانا محمد قاسم سعیدی،قاضی بشیر گولڑوی اور دیگر رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ناموس رسالت کے بے باک ترجمان،جرات مند رہنما اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے محافظ تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی خدمت دین میں گزاری ہے اور واضح دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے حکمرانوں کو ختم نبوت کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے روکے رکھا اور سخت پابندیوں اور معذوری کے باوجود آخری وقت تک میدان عمل میں رہے ان کی اچانک رحلت سے عالم اسلام ایک عظیم قائد سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کے جانشین یہ مشن جاری رکھیں گے انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ہے۔جبکہصدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب میاں آصف اخوانی اور جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد ایوب مغل نے علامہ خادم رضوی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی نے ہمشہ حق بات بہت بے باکی اور دلیری سے کہی جب بھی ختم نبوت ص یا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی حملہ ہوا تو علامہ خادم رضوی ایک توانا آواز بن کر سامنے آئے۔ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب ان کے خاندان اور کارکنان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ان کی وجہ سے پیدا ہونے والا خلاء پر کرنا ناممکن ہے۔علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال سے بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ جس کا پرہونا مشکل نظر آتا ہے۔ انکا شیخ الحدیث و حافظ قران و شییخ التفسیر اور اقبالیات اور مختلف زبانوں پر عبور ہونا خداداد صلاحیت تھی۔علامہ خادم حسین سول پاک کے سچے عاشق تھے۔یہ بات جمعیت علما پاکستان کے صدر محمد  ایوب مغل  نے کہی ہے انہوں نے مزید کہا تحفظ ناموس رسالت اورتحفظ ختم نبوت کے لیے انکی خدمات کو پوری قوم تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔ انکا مشن جاری رہے گا۔ پور ے مذہبی قیادت کو انکے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -