تھل ڈیزاٹ جیپ ریلی کاپہلا مرحلہ مکمل، شائقین کاجوش وخروش 

        تھل ڈیزاٹ جیپ ریلی کاپہلا مرحلہ مکمل، شائقین کاجوش وخروش 

  

 ملتان،مظفرگڑھ، سلطان کالونی (نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)  پانچویں تھل ڈیزٹ جیپ ریلی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، جیپ ریلی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے 81 ریسرز نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرائی، پہلے روز کوالیفائنفگ راؤنڈ میں پری پیئرڈ کیٹیگری میں آصف فضل چوہدری، سٹاک کیٹیگری میں خواجہ تیمور اور خواتین کیٹیگری (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

میں سلمی خان پہلے نمبر پر رہیں،تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں پانچویں تھل جیپ ریلی کے پہلے مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے اڑھائی کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا تھا اور جیپ ریلی کے پہلے روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں سب سے پہلے محمود مجید اپنی گاڑی لیکر ٹریک پر روانہ ہوئے ہیں جن کے بعد صاحبزادہ محمد علی سلطان، آصف فضل چوہدری، زین محمود سمیت دیگر ریسرز شریک تھے جبکہ پانچویں تھل جیپ ریلی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے 81 جیپ ریسرز نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔ اور جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری میں آصف فضل چوہدری، سٹاک کیٹگری خواجہ تیمور اور خواتین کیٹگری سلمی خان پہلے نمبر پر رہے اس بار جیپ ریلی میں میر نادر مگسی اور رونی پٹیل اپنی مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے رہے ہیں۔آجپری پیئرڈ کیٹگری اور سٹاک کیٹگری کی ریس ہوگی جبکہ 22 نومبر کو پری پیئرڈ کیٹگری کی ریس اور تقسیم انعامات کی تقریب ہوگی کورونا وائرس کے پیش نظر تھل جیپ ریلی کا ٹریک 105 کلومیٹر تک محدود کردیا گیا ہے۔جبکہٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)کے زیرانتظام تین روزہ پانچویں تھل جیپ ریلی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ افتتاحی تقریب کے پہلے دن 20نومبر کو ریسرز اور نیوی گیٹرز کا میڈیکل گاڑیوں کی انسپکشن،ٹیگنگ اور کوالیفائنگ راؤنڈ کا کام مکمل کیاگیا۔اس موقع پر چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل ظفر بھی چھانگا مانگا ٹیلہ کے مقام پر موجودتھے۔ کورونا کی صورتحال اور حکومتی ایس اوپیز پر سخت عمل درآمد کی کارروائیوں کے باوجود چھانگا مانگا ٹیلہ اور قرب وجوار میں عوام کی بڑی تعداد موجودرہی۔ تین روزہ جیپ ریلی کی تقریبات میں 22نومبر کو بائیکرز کے مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔5ویں تین روزہ تھل جیپ ریلی کاکوالیفائنگ راونڈ میں سٹاک اور وومن کیٹگری کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔سب سے بڑی کیٹگری پری پیئرڈکے نتائج روک لئے گئے ہیں۔شائقین نے ادھورے نتائج جاری کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔سٹاک کیٹگری میں کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی تیمور خواجہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔معروف جیپ ریسرمیر امیر علی خان دوسرے نمبر پر ا?ئے ہیں۔گزشتہ روز ہیڈ محمد والہ کے قریب صحرائے تھل میں موٹرریس کے بڑے مقابلے5ویں تین روزہ تھل جیپ ریلی کا باقاعدہ ا?غاز ہوگیا۔جیپ ریس سے قبل ہونے والے کوالیفائنگ راونڈ میں 80کے لگ بھگ گاڑیوں نے حصہّ لیا۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کوالیفائنگ راونڈ کی سٹاک کیٹگری میں سندھ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی تیمور خواجہ پہلے نمبر پر آئے اور آج وہ سٹاک گاڑیوں کی ریس میں سب سے پہلے روانہ ہوں گے۔انہوں نے کوالیفائنگ راونڈ کا 2.50کلومیٹرٹریک ایک منٹ اور35.60سیکنڈ میں طے کیا۔دوسرے نمبر پر معروف جیپ ریسرامیر علی مگسی آئے جنہوں نے  یہ فاصلہ ایک منٹ اور37.47سیکنڈ میں طے کیا۔تیسرے نمبر پر عقیل احمد ا?ئے جنہوں نے یہ فاصلہ ایک منٹ41.97سکینڈ میں طے کیا۔وومن کیٹگر ی میں سلمیٰ خان پہلے پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں انہوں نے ٹریک ایک منٹ44.73سکینڈ میں مکمل کر لیا۔دریں اثناء 5سالوں میں پہلی مرتبہ ٹی ڈی سی پی کی جانب سے تھل جیپ ریلی کوالیفائنگ راونڈ میں  صرف سٹاک اور وومن کیٹگری کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ سب سے بڑی اور مرکزی کیٹگری پری پیئرڈکے نتائج روک لئے گئے ہیں۔اس صورتحال پرشائقین نے شدید احتجاج کیا ہیاور کہا ہے کہ اب آج اور کل ریس اور پھر ان کے نتائج ہی جاری ہونگے جبکہ کوالیفائنگ راونڈ کے نتائج کا اصل حسن تو پری پیئرڈکیٹگری کے نتائج ہیں جو کہ جاری نہیں کئے گئے۔ادھر گزشتہ روز صحرائے تھل میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملتان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اویس خاکوانی کی گاڑی خراب ہو گئی جبکہ راجہ ضرار اورعمر سلیم کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے قلابازی کھاتے ہوئے الٹ بھی گئی تاہم دونوں ریسر حادثہ میں محفوظ رہے۔

جوش وخروش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -