دائرہ دین پناہ میں کمسن طالب  علم پروحشیانہ تشدد، ورثاء کاشدید  احتجاج،مقدمہ درج،ٹیچرگرفتار

  دائرہ دین پناہ میں کمسن طالب  علم پروحشیانہ تشدد، ورثاء کاشدید  ...

  

مظفرگڑھ، دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)کمسن طالبعلم پر ٹیچرنے بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج، ٹیچرکو گرفتار کر لیا گیاہے۔ نواحی موضع ہنجرائی کے غلام مرتضیٰ بوہا نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے کی میرا  5  سالہ بیٹا محمد عبداللہ یارے والا ہائی سکول میں پہلی کلاس کا طالب علم ہے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 موسمی بخار کی وجہ سکول سے ایک دن کی غیر حاضری پر گزشتہ روز ٹیچر محمد ایوب قاضی نے سوٹی سے اس پر تشدد کیا جس سے اس کی حالت غیر  ہوگئی جسے فوری طور پر ہسپتا ل لایا گیا طبی امداد کے بعد میڈیکل رپورٹ پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹیچر نفسیاتی مریض ہے اور بچوں پر تشدد کرنا اس کا روز کامعمول ہے۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -