ملتان:گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی نعرے بازی، فرانسیسی صدر پر تنقید

ملتان:گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی نعرے بازی، فرانسیسی صدر پر تنقید

  

ملتان ( سٹی رپورٹر)بستی نوسے سیداں والا بائی پاس تک وز رانا طاہر رزاق، مولانہ محمد اکمل،مولانہ عبدالمالک آصف کی قیادت میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

جس میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں تاجروں قاری جنید احمد،مولانہ وقار احمد، مولانہ محبوب احمد، مولانہ عبدالبا سط، اسامہ طاہر،چوہدری یاسر،حافظ یاسر،ماسٹر شاہد،رانا رضوان، قاری عبدالواحد، فدا حسین بھٹی نے شرکت کی شرکاء ریلی نے بینرز کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکام کے خلاف اور نبی پاک کی حرمت کے حوالہ سے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانہ اکمل نے کہا کہ مسلمانوں کے نبی کی شخصیت پر گستاخانہ حملے کرنے والے اپنی حرکتوں سے باز آجائیں مسلمان جب مزمت سے مرمت کی طرف آیا تو نبی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیں گے لیکن آپ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران اپنے اندر جرائت ہمت اور قوت پیدا کریں اور ہمارے نبی ؐکی حرمت پر اٹھنے والی نظر اور انگلی پہلے ہی روک لیں بصورت دیگر دنیاوی امن کی گارنٹی ممکن نہیں۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -