ڈیرہ:گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج  آف کامرس میں مصوری، مضمون نویسی  کے مقابلے، شاہینہ نجیب کھوسہ سمیت  اہم شخصیات کی شرکت، سرٹیفکیٹ تقسیم

ڈیرہ:گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج  آف کامرس میں مصوری، مضمون نویسی  کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ انسانی کامیابی ”نفس مطمینہ“ یعنی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے، وقت بہت قیمتی ہے ہمیں اس کی قدرکرنا ہوگی ورنہ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 وقت تو گذر ہی جائے گا مگر ہم تھوڑی سی سستی اور کاہلی کی وجہ سے بہت کچھ”کھو“بیٹھیں گے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپؐ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں انکے بتائے ہوئے طریقوں پر چل کر ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام مصوری اور مضمون نویسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام ”کرپشن کے خاتمے کے عنوان سے مصوری اور انگلش مضمون نویسی کے مقابلہ جات ہوئے  جس میں چارو اضلاع کے کالجز سے طلبہ و طالبات جنت فاطمہ، فوزیہ علی، فردوس فاطمہ،اشا لودھی، اریبہ ساجد، لائبہ زاہرہ، دعا فاطمہ، و دیگر نے حصہ لیا ججز کے فرائض اسلم جتوئی، شہانہ قادر،پروفیسر زاہد رسول، پروفیسر عمر سیال، پروفیسرصابر جروارز نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ ڈویژن پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ یقینا ڈی جی خان کے لوگوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں بس انہیں تھوڑی سے پالش کی ضرورت ہے انہیں موقع فراہم کیا جائے تو یہ اچھے اچھے فن کا مظاہرہ کم وقت میں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو طلبہ و طالبات اس تقریب میں پوزیشن حاصل کریں گی وہ انشاء اللہ بہت جلد ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن کے پوزیشن ہولڈرز سے مقابلہ کریں گے اس لیے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھارپیدا کریں ان سے قبل  پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر عزیز اللہ غوری نے تمام شرکا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے معزز مہمانان کو کالج کے نظم و ضبط اور طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں بارے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام طلبہ جو اس پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں وہ آگے جا کر بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں گے بعدازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد اور پرنسپل کالج ہذا پروفیسر عزیز اللہ غوری کے ہمراہ پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں  ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔تقریب میں، منور حسین جتوئی، فوکل پرسن پروفیسر اسلم جتوئی، پروفیسر نعیم اللہ،، محمد عقیل رضا، احمد علی قریشی، حماد خان ترین، محمد ارشد، محمد جنید و دیگر سٹاف ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 
شاہینہ نجیب