خواتین کا ملکی تعمیر وترقی میں اہم  کردار، حکومت تمام وسائل بروئے  کار لائے گی، مسز شاہدہ احمد

خواتین کا ملکی تعمیر وترقی میں اہم  کردار، حکومت تمام وسائل بروئے  کار لائے ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ خواتین ملکی آبادی میں نصف سے بھی زیادہ ہیں قومی تعمیروترقی میں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

خواتین کا کلیدی کردارہے حکومت خواتین کومعاشی،سیاسی، سماجی سطح پر آگے لاناچاہتی ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلا ئیں گے۔وہ ضلعی ڈپٹ سیکرٹری ڈاکٹر زیب النساء کی رہائشگاہ پر خواتین کے اجتماع سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف خواتین کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین کوآگے بڑھ کر اپنا بنیادی رول اداکرنا ہوگا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصا ف خواتین ونگ کی ضلعی صدر زاہدہ فاطمہ،جنرل سیکرٹری شمال شاہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں انہوں نے پریس کلب میں جہانیہ کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید رحمانی کے گھر جاکر ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا جبکہ رحمانی برادری کے سرکردہ رہنما اسلم رحمانی کی رہائشگا ہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے عصرانہ میں شرکت کی۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -