ملاوٹ مافیا کاگھیرا تنگ مظفرگڑھ میں 2ہزار لٹردودھ تلف 

  ملاوٹ مافیا کاگھیرا تنگ مظفرگڑھ میں 2ہزار لٹردودھ تلف 

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈاتھارٹی نے ملاوٹ مافیاکے گردگھیراتنگ کردیا۔ دودھ بردارگاڑی کی چیکنگ کی جس میں،2,000 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیاگیا، قوانین کی خلاف ورزی پر4فوڈپوائنٹس سیل کیے گئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ کرنیوالوں کے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے99فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ممنوعہ اشیاء کی فروخت اورقوانین کی خلاف ورزی  پر5فوڈیونٹس سربمہر جبکہ 55کواصلاحی نوٹسز جاری کیے۔  مظفرگڑھ میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے جتوئی روڈہیڈبکینی پر دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا۔ گاڑی نمبر ایس جی سی 9151میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیاگیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں وئے پاؤڈر، ڈیٹرجنٹس اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی میں موجود2ہزار لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔ مظفرگڑھ میں فریدی کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیاگیا۔دوران کارروائی 210ساشے گٹکا ضبط کرلیاگیا۔اس کے علاوہ راجن پور میں المدینہ کریانہ،عابدکریانہ اوررانا روشان راجپوت کریانہ سٹور کو لائسنس واجبات کی عدم ادئیگی پر سربمہر کردیاگیا۔ مزید مظفرگڑھ میں یونس کریانہ، لیہ میں عمران سویٹس پروڈکشن یونٹ کو زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت اور خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر 10،10ہزارروپے جبکہ ڈی جی خان میں قیوم ویئر ہاؤس کو سٹور روم میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 16ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 2,180لٹر ملاوٹی دودھ تلف جبکہ 300ساشے گٹکا برآمدکیاگیاہے۔

تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -