عالمی مجلس علماء اہلسنت کاسالانہ اجلاس، جماعت کو ازسرنو فعال کرنے پرغور، صلاح مشورے شروع

  عالمی مجلس علماء اہلسنت کاسالانہ اجلاس، جماعت کو ازسرنو فعال کرنے پرغور، ...

  

ملتان ( سٹی رپورٹر) عالمی مجلس علماء اہلسنت پاکستان کے ملتان میں سالانہ اجلاس منعقد ہواجسکی صدارت امیرمرکزی مفتی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 حبیب الرحمن درخواستی نے کی نائب امیرعلامہ عبدالحق مجاہدنے کہایہ اکابرین کی جماعت ہے جوعرصہ درازسے امن کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے اس جماعت کی بنیادہمارے اکابرین نے اس لئے رکھی تھی کہ امت محمدیہ کوفرقہ وارانہ فسادات سے دوررکھاجائے اورملک میں مسلکی بنیادوں پراختلافات کوہوادینے والوں کاراستہ روک کراتفاق اتحادکی فضاقائم کی جائے مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا یہ جماعت خالصتامذہبی جماعت ہے اس کے اسٹیج پرتمام مذہبی و سیاسی قائدین کوعزت دی جائیگی امیرمرکزی نے مزیدکہاکہ جماعت کوازسرنوپھرسے فعال کیاجائے گامرکزی ناظم اعلیٰ مولاناعبدالغفورحقانی نے کہاآئندہ چندماہ میں ملتان شہرکے وسط میں کسی مناسب جگہ پرمرکزی دفتربھی قائم ہوگااورجماعتی الیکشن بھی ہوگا عالمی مجلس علماء اہلسنت کے مبلغین ملتان، رحیم یارخان، بہاولپور، لودھراں، شجاعباد، مظفرگڑھ، راجن پور، خانیوال، فیصل آباد، دیبالپورشریک ہوئے اس کے علاوہ مختلف جماعتوں کے صدوربھی شریک تھے پاکستان علماء کونسل ضلع ملتان جمعیت علماء اسلام(ف)، جمعیت علماء اسلام(س)،الخیرانٹرنیشنل برطانیہ شریک تھے اس میں شریک علمائے کرام کے اسمائے گرامی شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی،مولاناعبدالغفورحقانی،علامہ عبدالحق مجاہد،مولاناعبدالکریم ندیم،قاری محبوب محبوب الرحمن جالندھری، صاحبزادہ انوارالحق مجاہد،قاری ندیم سرور معاویہ،سعد اللہ ندیم،پروفیسر عبدالماجد وٹو،مولانا منیر احمد اختر،محمد ابو ایوب،مولانا محمد صادق،قاری خدا بخش،قاری عبدالشکور فاروقی،مولانا ریاض احمد ثاقب،مولانا محمد صادق عباسی،محمد احمد ندیم،قاری محمد یوسف،شکیل احمد مدنی،مولوی محمد طاسین رحیمی،محمد اجمل فاروقی،محمد ابوبکر،محمد طیب جامی،محمد جمیل فاروقی،سلطان محمود ضیاء،قاری محمد صدیق رحمانی،عبدالغفور معاویہ،محمد نصراللہ قاسمی،رحمت الرحمن درخواستی،نسیم احمد صدیقی،عتیق الرحمن ارشد،مولانامحمد یعقوب جالندھری،حافظ محمد نواز،محمد احمد مکی،مولانا محمد ہاشم صدیقی،مولانا عبدالعزیز رحمانی،مولانا محمد اسماعیل عثمانی،محمد عبداللہ بڈانی،محمد حسنین،ملک زبیر احمد،قاری عبدالصمد،مولانا عاصم،مولانا عبدالمہیمن،سعد شہزاد عثمانی،مولانا محمد عبدالطیف حقانی،خواجہ قاری عبدالرحمن مدنی،قاری محمد سکندر حیات مالکی،مفتی عبدالواحد ملتانی،عبدالجبار خالد برادران،قاری محمد سعید،مولانا خادم حسین غازی،قاری محمد الطاف حسین،ملک فیض کریم سیال ودیگر علماء کرام موجود تھے۔

صلاح مشورے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -