ملتان جلسہ، حکومت کریک ڈاؤن سے باز رہے، یوسف رضا گیلانی 

      ملتان جلسہ، حکومت کریک ڈاؤن سے باز رہے، یوسف رضا گیلانی 

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ہی ہو گا - پی ڈی ایم کے جلسے رکوانے کے لئے حکومت منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جان بوجھ کر کورونا کا ایشو اٹھایا جارہاہے - پرامن خود مختار افغانستان ہماری خواہش ہے - پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں متحرک ہیں -  جلسے کو روکنے کے لئے گرفتاریاں حکومت کو نہیں کرنی چاہئیں - اپوزیشن کے جلسوں کے ڈر سے حکومت نے اب ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی ہے تاکہ نظر آئے کہ کورونا کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے - پی ٹی آئی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 کہتی تھی کہ ہم کنٹینر اور کھانا دیں گے اب ہم جلسہ کر رہے ہیں تو روکنا کیوں چاہتے ہیں - گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو کے مطابق ہمیں 25 فیصد اور پی ٹی آئی کو 24 فیصد ووٹ ملے ہیں - گلگت بلتستان کے الیکشن پر ہمیں عدم اعتماد ہے - ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جو بائیڈن کے آنے سے مسلم امہ اور سیاہ فام شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے - حکومت بدترین انتقامی کاروائیاں کررہی ہے - میرے دور حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا - اب ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی ہے تاکہ نظر آئے کہ کورونا کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے،پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ہم کنٹینر اور کھانا دیں گے اب ہم جلسہ کر رہے ہیں تو روکنا کیوں چاہتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو کے مطابق ہمیں 25 فیصد اور پی ٹی آئی کو 24 فیصد ووٹ ملے ہیں،اگر جلسے کی اجازت نہیں ملتی تو بھی ہم جلسہ کریں گے، اگر افغانستان میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس کا اثر اسلام آباد تک آتا ہے، افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے، یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے بارے میں ان کی جماعت بہتر بتا سکتی ہے،پی ڈی ایم کا اصل مقصد صاف شفاف الیکشن ہے، ہم اپنے کارکنان کو کہیں گے جلسے میں ماسک پہنیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں، کورونا کے باعث جلسہ مختصر رکھا جائے گا، جلسے کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، جلسے کی اندرونی سیکیورٹی ہمارے کارکن سنبھالیں گے  - ان کا مزید کہنا تھا کہ تیس نومبر کو ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کو کورونا وبا کے باعث مختصر رکھا جائے گا۔ تاہم یوم تاسیس کی وجہ سے پارٹی کے جیالے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے -  جلسیکے لئے تمام ایس او پیز کو فالو کیا جائیگا -

یوسف رضا گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -