حضرت خواجہ غلام فریدؒ کاعرس، زائرین کو محدود داخلے کی اجازت 

  حضرت خواجہ غلام فریدؒ کاعرس، زائرین کو محدود داخلے کی اجازت 

  

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ وشاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کاسالانہ 3 روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آج سے کوٹ مٹھن میں شروع ہوں گی، ایس اوپیز کے تحت محدود پیما نے پر زائرین کوداخلہ کی اجازت مل گئی،ڈپٹی کمشنر راجن پور نے عرس کے تیسرے اور اختتا می روز ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے پابندیوں کو پہلے ہی مسترد کررکھا ہے برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ وہفت زبان شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سالا نہ تین روز عرس کی تقریبات آج بروز (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ہفتہ 21 نومبر سے شروع ہوں گی جوتین روز جاری رہیں گی عرس کے موقع پر ضلعی پو لیس،انتظا میہ اور میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن کی جانب سے زائرین کی حفاظت اورسہولت کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ڈی پی اوراجن پورفیصل گلزار اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کوٹ مٹھن آکر دربار شریف کاوزٹ کیا اورسیکورٹی انتظا مات کاجائزہ لیا ڈپٹی کمشنر ذولفقار علی نے عرس کے تیسرے اوراختتا می روز ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے واضح رہے کہ ہرسال کی طرح امسال بھی عرس کی اختتا می دعاء سجادہ نشین دربار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کرائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -