ایم ڈی اے:84میں گورننگ باڈی کا آج اجلاس، حتمی ایجنڈا تیار 

ایم ڈی اے:84میں گورننگ باڈی کا آج اجلاس، حتمی ایجنڈا تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (سپیشل رپورٹر)ایم ڈی اے کی84ویں گورننگ باڈی کا اجلاس آج ہوگا جس کیلئے ایجنڈا فائنل کر دیا گیا ہے اور ہاؤس کے تمام ممبران کو 3 دن قبل ایجنڈا کی کاپیاں موصول کرا دی گئی ہیں۔ ایجنڈا میں مجموعی طور پر ایم ڈی اے اور واسا کے 29 آئٹم شامل(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
 ہیں۔۔ ایم ڈی اے کے سکیل 1 سے 4 تک کے ملازمین  کو20فیصد کوٹہ کے تحت بطور جونیئر کلرک ترقی دینے کے لئے پنجاب گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی معیار انٹر میڈیٹ کرنے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ  مینجمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی ابتدائی بھرتی کے لئے تعلیمی معیار میں ترمیم۔مختلف شعبہ جات میں ڈائریکٹر زکی  نئی پوسٹ کی اجازت لی جائے گی۔ ٹیلیفون آپریٹر کی سینیارٹی جونیئر کلرک میں شامل کرنے۔ ایم ڈی اے سکیل 19 کے آفیسرز کی سکیل 20 میں پرموشن پالیسی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ سٹی ایکٹ 1976 کے سیکشن (9)4 کے تحت وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں اور اشرف ناصر خان کی سرکاری ذمہ داریوں اورشعبہ انجینئرنگ میں سکیل14 کے ڈرافٹس مین کی پوسٹ شعبہ اسٹیٹ میں ٹرانسفر کرنے کی اجازت لی جائے گی۔ ایم ڈی اے میں ایسی پوسٹ جن کا سروس سٹرکچر یا پروموشن چینل نہیں ہے جن میں کال سنٹر آپریٹر،سنئیر کال سنٹر آپریٹر، کئیر ٹیکراور دیگر پوسٹیں شامل ہیں ان پوسٹوں کے مختلف پروموشن چینل کی منظوری لی جائے گی۔ پلاٹوں میں زائد رقبہ اور پلاٹس اور دوکانات کی ریزروپرائس  متعین کرنے، جزوقتی لیگل ایڈوائزرز کی منظوری۔ مستقل اور عارضی کمرشلائزیشن کی منظوری۔ میٹرو روٹ پر زمین ایکوائر ہونے کی پر پہلی مرتبہ تعمیر کرنے پر قانونی طور پر رعایت۔ ملتان ماسٹر پلان 2008 سے 2028 کو ریوائز کرنے کی اجازت سمیت واسا کے ایجنڈا آئٹمز شامل ہیں۔
تیار