حضوراکرمؐ کی ذات مبارکہ پوری دنیا کیلئے مینار نور، رفاقت گیلانی

حضوراکرمؐ کی ذات مبارکہ پوری دنیا کیلئے مینار نور، رفاقت گیلانی

  

لیہ، چوک اعظم(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ نبی آخرالزمانؐرہتی دنیا تک کے لئے ہدایت کا منبرومحور ہیں آپ کی تعلیمات مبارکہ میں انسانیت کے لئے محبت کا درس ہے،آپ ہرذی روح کے لئے رحمت اللعالمین بناکر بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات میونسپل کمیٹی ہال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء بھی موجود تھے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

۔معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذات مبارکہ پوری دنیاکے لئے مینارہ نور ہے اور آپؐمحسن انسانیت ہیں آپ کی تشریف آوری سے پہلے دنیاگمراہی کے اندھیروں میں مبتلا تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ کی آمد سے دنیاکو ہرذی روح کے لئے حقوق ملے آپ نے انسانوں سے لے کرجانوروں تک کے لئے ایسے حقوق متعارف کروائے جن سے قیامت تک انسانیت مستفید ہوتی رہے گی۔ سیمینار میں دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی کے چیدہ چیدہ پہلوو ں پر روشنی ڈالی۔بعدازا ں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے گورنمنٹ ہائی سکول حافظ آبادمیں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ہفتہ شان رحمت العالمین منایا جانا ایک احسن اقدام ہے جس کا بنیادی مقصدطلبہ و طالبات کو سیرت النبی کے مختلف پہلووں سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کا پیغام رحمت صرف انفرادی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے اجتماعی پیغام ہے کہ وہ پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے انہوں نے مزید کہا رحمت العالمین کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہوکردین ودنیامیں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔تقریب میں ڈسٹرکٹ چیرمین بیت المال مہر خالد مسعود تھند،اساتذہ کرام،طلبہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

رفاقت علی گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -