حادثے:کانسٹیبل سمیت7افرادجاں بحق، خاتون کی خود کشی 

حادثے:کانسٹیبل سمیت7افرادجاں بحق، خاتون کی خود کشی 

  

  ملتان،رحیم یارخان، گگو منڈی،چوک سرور شہید (خصوصی رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر)لاڑ جنوبی کے علاقے میں مخالفین سے جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ممتاز احمد گندم کی کاشت کررہا تھا،مخالفین نے دھاوا بول دیااور دھکے مارنے شروع کردیئے، ممتاز احمد سینے پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے کمسن بچے سمیت 4 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ٹریفک کا (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

پہلے حادثہ میں شاہ پور کے رہائشی 12 سالہ ذیشان کو سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیادوسرا حادثہ آدم صحابہ کی رہائشی 35 سالہ شریفاں بی بی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے رشتے دار کہ ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی ہو گئی تیسرا حادثہ چک 253 کے رہائشی 50 سالہ شوکت علی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا جبکہ چوتھا حادثہ آدم صحابہ کے رہائشی 15 سالہ اعجاز کے ساتھ پیش آیا جو رکشے پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہونے والا 65 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پیر ولی محمد سلطان کا رہائشی 65 سالہ غلام رسول سیڑھیوں سے اترنے کے دوران پاں پھسل جانے پر سر کے بل سڑک نیچے آ گرا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔روڈ حادثہ میں ڈیوٹی پر جاتا پولیس کانسٹبل جاں بحق  ہو گیاہے شب تھانہ فتح شاہ میں تعینات کانسٹبل حسنین ایک کیس کی تعمیل کے سلسلہ میں کار میں سوار ہمراہی راحیل آ رائیں اور فیاض علی مغل عارف والا جا رہا تھا جب وہ اڈا رسول پور کے نزدیک پہنچے تو ان کی کار سڑک کے عین درمیان کھڑے ہوئے مزدا ٹرک نمبری LES/461جس پر مکئی لوڈ تھی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں کانسٹبل حسنین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ راحیل اور فیاض شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پرسول ہسپتال گگو منڈی منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا ریفر کر دیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈی ایس پی بورے والا شمس الدین خان سول ہسپتال گگو منڈی پہینچ گئے۔گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھند ا ڈال کر خود کشی کرلی گزشتہ روز چک نمبر517/TDA کی رہائشی شادی شدہ خاتون طاہرہ بی بی زوجہ عامر حسین قوم بھٹی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھند ا ڈال کر خود کو لٹکا کر خود کشی کرلی۔ اہل خانہ نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس تھانہ سرورشہید مصروف تفتیش ہے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -