کورونا وباء پر قابوپالیں تو پھر اپوزیشن بھی جلسے کرے اور ہم بھی کرینگے، کامران بنگش 

کورونا وباء پر قابوپالیں تو پھر اپوزیشن بھی جلسے کرے اور ہم بھی کرینگے، ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماوں نے جلسہ کیا تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ کیونکہ حکومت کے پاس پینڈیمک آرڈنینس کے تحت کاروائی کا اختیار ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کیا۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ کورونا وباء کی لہر ہے ایسے میں اپوزیشن ہوش کے ناخن لے۔ اپوزیشن کو جلسوں سے نہیں روکنا چاہتے ہمارا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پالیں تو پھر اپوزیشن بھی جلسے کرے اور ہم بھی کریں گے۔معاون خصوصی کامران بنگش نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے جلسے کیے تو پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں کیونکہ عوام عمران خان اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -