مختلف علاقوں میں 16وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

 مختلف علاقوں میں 16وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

  

  رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایک ہی دن میں چوری کی مزید16وارداتیں تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود طاہر کالونی کے رہائشی ندیم اختر کے ساتھ پیش آئی جس کی35ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالیدوسری واردات فضلیت ٹان کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ پیش آئی جس کی20ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالیے تیسری واردات بھٹہ کالونی کے رہائشی شاہزیب(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 جاوید کے ساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ57ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالیے چوتھی واردات عدالت ایریا میں آئے ہوئے شبیر احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی55ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چیمبر کے باہر سے چرالیپانچویں واردات تھانہ آب حیات کی حدود چک 55پی کے رہائشی زاہد محمود کے ساتھ پیش آئی جس کی40ہزار مالیت کی موٹرسائیکل 2نامعلوم ملزمان نے مسجد کے باہر سے چرالیاچھٹی واردات تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود مہر آباد کے رہائشی عمیر شفیق کے ساتھ پیش آئی جس کی1لاکھ5ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالیساتویں واردات محلہ مومن پورہ کے رہائشی عبدالکریم کے ساتھ پیش آئی جس کی65ہزار 5سو مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالیے آٹھویں واردات محلہ ملک آباد کے رہائشی ممتاز احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی 30ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالینویں واردات تھانہ سہجہ کی حدود کے رہائشی محمد صدیق کے ساتھ پیش آئی جس کی40ہزار مالیت کے مووٹرسائیکل 2نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر سے چرالیدسویں واردات تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود گرلز کالج روڈ کے رہائشی ذاکر حسین کے ساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ15ہزار مالیت کا تانبا اور پنکھے وغیرہ نامعلوم ملزمان نے دکان میں نقب لگا کر چرالئے 11ویں واردات ٹرسٹ کالونی کے رہائشی محمد شہزاد کے ساتھ پیش آئی جس کے 1لاکھ50ہزار مالیت کا لیپ ٹاپبیٹریاں اور آئسکریم مشین 2ملزمان احسن علی وغیرہ نے چرالیبارہویں واردات تھانہ صدر رحیم یارخان کی حدود موضع سلطان پور کے رہائشی محمد اصغر کے ساتھ پیش آئی جس کے 3لاکھ روپے مالیت کے مویشی 4ملزمان حمیرا جی وغیرہ نے بھانے سے چرالئے تیرہویں واردات تھانہ آباد پور کی حدود کوٹ کرم خان کے رہائشی امتیاز احمد کے ساتھ پیش آئی جس کے 2لاکھ روپے مالیت کی سولر پلیٹیں اور کنویٹر 2ملزمان یونس وغیرہ نے چرالئیچودہویں واردات تھانہ لیاقت پور کی حدود موضع کچی منڈی کے رہائشی سراج احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ 20ہزار مالیت کا یو پی ایس بیٹریاں ملزم صفدر نے گورنمنٹ بوائز سکول میں نقب لگا کر چرالیپندرویں واردات تھانہ تبسم شہید کی حدود چک 66اے کے رہائشی محمد مقصود کے ساتھ پیش آئی جس کی80ہزار مالیت کی بیٹریاں نامعلوم ملزم نے چرالی جبکہ چوری کی سولویں واردات تھانہ ظاہر پیر کی حدود موضع لنجی وار کے رہائشی سجاد حسین کے ساتھ پیش آئی جس کے 2لاکھ مالیت کی فصل کماد 17ملزمان مختیار احمد وغیرہ نے چرالی اور فرار ہوگئے،مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -