ابدرہ سٹیشن کے قریب ریپڈ بس اچانک رک گئی

 ابدرہ سٹیشن کے قریب ریپڈ بس اچانک رک گئی

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں بی آرٹی بس کو ایک بار پھر بریک لگ گئی۔ بی آر ٹی بس چلتے چلتے آبدرہ اسٹیشن کے قریب رک گئی۔خرابی کے باعث کوریڈور پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ جبکہ  مسافروں نے دھکا لگا کر بس سٹارٹ کرنے میں مدد کی۔اس حوالے سیترجمان بی آر ٹی کے مطابق بس میں معمولی خرابی آئی ہے اور ٹیکنیشن طلب کر لیے ہیں۔  جلد بس دوبارہ چل پڑے گی۔اس سے قبل بھی ایک بس چلتے چلتے رک گئی تھی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا۔بس میں کلچ کا مسئلہ آیا تھا جسے جلد ہی درست کر لیا گیا۔ پشاور بی آر ٹی سروس بلاتعطل جاری ہے۔ بس ماہرین اور انجینیرز متعدد اسٹیشنز پر موجود ہیں۔پشاور بی آر ٹی روٹ مکمل طور پر فعال ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے حوالے سے متبادل بس اور ماہرین سٹینڈ بائی پر ہوتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ھے کہ آپریشنز میں معمولی فالٹ آنا اور انکی بروقت درستگی غیر معمولی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بی آر ٹی کے مسائل نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل بسوں میں آتشزدگی کے باعث سروس38 دن بند رہی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -