ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں، پولیس غائب، متاثرین کا احتجاج 

ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں، پولیس غائب، متاثرین کا احتجاج 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)   ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے،مطابق تھانہ صدر کے علاقے پل لنگڑیال حبیب الرحمن سے دو مسلح ڈاکو نقدی5ہزار سمیت دوموبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے وہاڑی روڑ واصف بشیر سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی15ہزار و موبائل(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 لیگئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمدطاہر سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی90ہزار لیگئے،اسی تھانہ کی حدود شہزاد احمد سے تین نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوموٹرسائیکل و نقدی مالیت1لاکھ52ہزارچھین کر لیگئے،  تھانہ شاہ شمس کے علاقے آفتاب ٹاون رانا ندیم سے دو ڈاکونے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد عمران سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل لیگئے، منیر حسین سے چار افراد گن پوائنٹ پر نقدی و گھڑی اور دو موبائل مالیت80ہزار لیگئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے کاٹن ریسرچ محمد آصف،تھانہ قطب پور کے علاقے کھانگلہ چوک قیصر شہزاد، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بھنڈی پل عمر فاروق،ڈیرہ محمدی محمد مبین کی موٹرسائیکلیں، موضع سامو رانا شبانہ بی بی کے گھر سے نقدی و گھریلوں سامان مالیت 70ہزار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے افتخار علی کے گھر سے آدھا تولہ زیور، تھانہ گلگشت کے علاقے ظفر اقبال ودیگر افراد کے تین موبائل، پل براراں فیاض احمد کا موبائل مالیت 12ہزار، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے اخترشاہ کا موبائل مالیت20ہزار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے محمد نبیل کی دوکان سے موبائل ودیگر سامان مالیت2لاکھ20ہزار، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے دانش علی،تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد آصف کی موٹرسائیکلیں، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے عبدالروف کے رقبہ سے بیس من کپاس، جبکہ ارشاد حسین کے ڈیرہ سیٹرانسفارمر سامان مالیت1لاکھ50ہزارچوری ہوگئے ہیں۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -