جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی قائد ین کا خانپور میں اہم اجلاس، جماعتی کارکردگی کاجائزہ،30نومبر کو ملتان جلسے میں بھرپور شرکت کاعزم
خان پور(نمائندہ پاکستان)جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی قائدین مولانا سید عبدالمعبود آ زاد مولانا اقبال رشید،مفتی مظہر اسعدی،ضیاء الحق چوہدری خان پور پہنچ گئے۔(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
ضلعی تحصیل عہدیداروں سے جامعہ مخزن العلوم عید گاہ خان پور میں ملاقات ہوئی۔جماعتی کارکردگی کا جائز ہ لیا۔بعدازاں ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں میں عہدیداران کی 30نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کا بھر پور عزم کیاگیا،ضلعی سینئر نائب امیر وسربراہ سیاسی کمیٹی مولانا قاری عزیز الرحمن درخواستی،تحصیل خان پور کے صدر مولانا احمد الرحمن درخواستی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات پیر کفایت اللہ درخواستی مرکزی جنرل کونسل کے رکن حافظ سعید مصطفی چدھڑ ودیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی صوبائی نائب امیر مولانا سید مفتی عبدالمعبود آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا اسلام اور عوام دوست بیانیہ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔سینئر نائب صدر مولانا اقبال رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اہل حق کی جماعت ہے جو ہر میدان میں عالمی سامراج کا مقابلہ کر رہی ہے۔صوبائی نائب امیر مظہر اسعدی نے کہا کہ ہمارا مقصددین اسلام کی سر بلندی ہے پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری ضیاء الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے نااہل حکومت کو کھر پہنچنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی نے کہا کہ 30نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ اور لاکھوں افراد کی شرکت حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔پی ڈی ایم کے ضلعی رہنما اور جے یو آئی (ف)کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے سربراہ قاری عزیز الرحمن درخواستی نے کہا کہ ملتان جلسہ میں ضلع رحیم یار خان سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔اس سلسلہ میں 21نومبر،بروز ہفتہ دن 2بجے جامعہ مخزن العلوم میں پی ڈی ایم میں شاعل جماعتوں کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی کی زیر صدارت ہوگا جس میں ہر جماعت کے ضلعی عہدیداران شریک ہوں گے۔اجلاس کے میزبان خان پور جے یوآئی کے صدر مولانا احمد الرحمن درخواستی ہوں گے۔ صوبائی قائدین نے جماعتی عہدیداران پر زور دیا کہ وہ 30نومبر ملتان جلسہ کیلئے تیاریاں تیز کر دیں یونٹ لیول تک کارکنان کو تیاری کریں۔ضلع رحیم یار خان میں جمعیت علماء اسلام بڑی قوت ہے یہ علاقہ دینی حوالے سے زرخیز ہے۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قائدین نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پرگھریرنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ انکی وفات ملک وقوم کے لئے عظیم سانحہ ہے وہ حق گورہنماتھے۔
عزم