لیاقت پور: تحصیلدار، ریونیو اہلکاروں کو  یرغمال بنانے پرمتعدد افراد کیخلاف مقدمہ

      لیاقت پور: تحصیلدار، ریونیو اہلکاروں کو  یرغمال بنانے پرمتعدد افراد ...

  

 لیاقت پور(نامہ نگار) تحصیلدار اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

مقدمہ درج کرلیا گیا ہے محکمہ ریونیو کے گرداور ملک خدا بخش نے تھانہ لیاقت پور میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک ہفتہ قبل وہ تحصیلدار محمد شاہنواز، پٹواریوں، ریونیو ملازمین، تحصیل کونسل اہلکاروں بمعہ مشینری اور نمبردار خالد محمود کے ہمراہ چک نمبر 28 عباسیہ  میں جاری تجاوزات کے خاتمے کے لیے موقع پر گئے انہوں نے غیر قانونی طور پر بننے والے چند مکانات ہی گرائے تھے کہ اسی دوران ناجائز قابضین جن میں محمد نواز کلیار، محمد دین کٹوال، حفیظ کٹوال، محمد ارشد آرائیں، ہدایت اللہ کٹوال، اعجاز کلیار، محمد رفیق، فقیر حسین، ارشاد، منور اور دیگر تین درجن نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح ہوکر انہیں گھیر لیا حملہ آوروں نے تحصیلدار کے پاس موجود سرکاری رجسٹر چھین لیا تحصیلدار اور عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور غلیظ گالیاں دیں وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی  تھانہ لیاقت پور کے ایس ایچ او پولیس کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور انہیں وہاں سے بازیاب کرایا پولیس تھانہ لیاقت پور نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

ملک خدابخش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -