سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب  لیاقت علی چھٹہ کابہاولپور کادورہ،  ترقیاتی سکیموں کوجلد ازجلد مکمل کرنیکا  حکم، افسروں سے بھی اہم میٹنگ

  سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب  لیاقت علی چھٹہ کابہاولپور کادورہ،  ترقیاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بہاولپور میں جاری ترقیاتی سکیموں کو(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔کام میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب میں جاری صاف پانی اور دیگر منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔  ان خیالات کا اظہار انھوں نے بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے جام محمد بقائاور دیگرآفیسران بھی موجود تھے۔ جام محمد بقا نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبوں اور ادارے کے متعلق بریفنگ دی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ صاف پانی اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے۔عوام کے مسائل جاننے اور اُن کے حل کیلئے شکایات سیل کا قیام خوش آئندہے۔
حکم