قوم کو جلد نااہل حکمرانوں سے نجات مل جائیگی، افتخار احمد خان 

  قوم کو جلد نااہل حکمرانوں سے نجات مل جائیگی، افتخار احمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان گڑھ(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دبا میں آ رہے ہیں جس کا انکشاف اسرائیل کے ایک جریدے میں پاکستانی صحافی کے بیان سے ہوا ہے جس سے پوری قوم میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک سے جاری رپورٹ میں گروتھ (جی ڈی بی)-0.4 پر پہنچنے کی خبر ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے اپنی رہائش(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
 گاہ سیف نگر خانگڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے والا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ عوام میں مہنگائی سہنے کی مزید سکت نہیں رہی وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی بھاگ دوڑ میں اپنی اور اپنی کابینہ کی غفلت کو سنجیدگی سے لیں انہوں نے کہا کہ پشاور میں پی ڈی ایم جلسہ کی تاحال اجازت نہ دینا حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جبکہ اپوزیشن حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دے گی گلگت بلتستان الیکشن میں حکومت کو کورونا نظر نہیں آیا اپوزیشن کے جلسوں پر کورونا یاد آ گیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ٹرانسپورٹر کو ہراساں کر رہی ہے جبکہ ملتان اور لاہور میں ہرصورت پی ڈی ایم جلسے منعقد ہوں گے جبکہ جلسوں میں ماسک اور سینٹیلائزر بھی تقسیم کرتے ہوئے ایس او پی ایز کا بھی خیال رکھا جائے گا انہوں نیکہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں جبکہ قوم کو جلد ہی نااہل حکمرانوں سے نجات کی خوشخبری دیں گے #