سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مزید فعال کرنیکا فیصلہ، اقدامات شروع 

   سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مزید فعال کرنیکا فیصلہ، اقدامات شروع 

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مزید مستحکم اور فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ 300چھوٹے بڑے کنٹینر اور ڈسٹ بن کمپنی کو فراہم کر دیئے گئے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے فراہم کردہ سامان کا معائنہ کیا سی ای او سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیع اللہ فاروق نے بریفنگ دی مشیر وزیر اعلی محمد(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 حنیف پتافی نے کہاکہ سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے ضروری مشینری کی خریداری کا عمل شروع کر دیاگیاہے چند ماہ میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مزید فعال او رمضبوط کر دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی طرف سے کوڑا کرکٹ کیلئے خوبصورت ڈسٹ بن فراہم کیے گئے ہیں جو شہر کے مختلف مقامات پر رکھے جائیں گے ا نہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں ڈپٹی کمشنر و چیئرمین سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی طاہر فاروق نے کہاکہ کمپنی کے موجود وسائل کا بہتر استعمال کر کے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -