ملتان، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد میرج ہالز،دکانداروں کو جرمانے

      ملتان، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد میرج ہالز،دکانداروں کو ...

  

  ملتان (نیوز  رپورٹر) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون گزشتہ روز بھی جاری رہا۔(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پرائس مجسٹریٹس ختلف علاقوں کے دورے کئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے چونگی نمبر6 اور گلگشت میں انسپکشن کی اورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نے آئیڈیل مال کو سیل کر دیا۔الخیر ریسٹورنٹ میں کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے پر عابدہ فرید نے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے دکانداروں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت اور وارننگ دی کہ آئندہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے 7 میرج ہالز اور بڑے ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر2میرج ہالز پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی جلالپور پیروالا مصلح الدین شاہ نے شہر کا  وزٹ کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر7دکانداروں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔پرائس مجسٹریٹس نے  ملتان کے  مختلف ایریاز کے دورے بھی کئے اور چوک شاہ عباس، جیل روڈ اور ممتاز آباد میں میرج ہالز کو چیک کیا گیا۔میرج ہالز میں کورونا  ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جارہا تھا۔جمعہ کی وجہ سے شہر کی بیشتر مارکیٹیں آج بند رہیں۔

ایس اوپیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -