ایم ڈی اے:میاں جمیل فارغ، رانا عبدالجبار نئے چیئرمین نو ٹیفکیشن فائنل 

  ایم ڈی اے:میاں جمیل فارغ، رانا عبدالجبار نئے چیئرمین نو ٹیفکیشن فائنل 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) میاں جمیل احمد چیئرمین ایم ڈی اے کے عہدے سے فارغ  ہوگئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رانا عبدالجبار کی بطور چیئرمین(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 ایم ڈی اے تعیناتی کی سمری منظور کر لی ہے۔تاہم یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ رانا عبدالجبار کو دوسری مرتبہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئر مین مقر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں رانا عبدالجبار کوایم ڈی اے کے چیئرمین کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے پرحاجی راؤ محمد حنیف کا ان کی رہاش گاہ پر آئے اس دوران مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا،اور کہا کہ رانا عبدالجباراس عہدے کے حقیقی حقدار ہیں اور محنتی ورکر ہیں پارٹی ورکروں اور ہماری تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں ہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر رانا عمران،شیخ سلیم،رانا افضل،رانا کاشف ٹھاکر،ملک حاجی جمال،ملک شفیق جنجوعہ،ملک نذیر بھٹہ،ملک احسن بھٹہ،حسنین خان شیر وانی،حاجی منشاء،رانا عارف،نے بھی اس موقع پر پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔

رانا عبدالجبار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -