پنجاب بار الیکشن: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  پر امیدواروں کو آخری وارننگ، ضلع کچہری  ملتان سے تمام بینرز فوری اتارنے کاحکم

پنجاب بار الیکشن: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  پر امیدواروں کو آخری وارننگ، ضلع ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)پنجاب بار الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ الیکشن کے حوالے سے بینرز آویزاں کرنے، تقریبات کا انعقاد کرنے اور کھانے کھلانے والے امیدواروں کو الیکشن کے (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

لیے نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔ پنجاب بار کونسل نے 48 گھنٹوں میں ضلع کچہری میں آویزاں تمام بینرز کو اتارنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ضلع کچہری میں امیدواروں کے جگہ جگہ بینرز نظر آنے لگے تھے جبکہ کمپئین فنکشن کرنے کی پابندی کی بھی خلاف ورزیاں جاری تھی۔

وارننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -