غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میگا گرپشن کیس، ملزم کی عبوری ضمانت میں 23نومبر تک توسیع
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رائل سٹی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میگا کرپشن کیس میں،فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن چوہدری عبدالرشید عابد نے مین ملزم ملک ذوالفقار احمد بلڈر کی عبوری ضمانت میں 23نومبر تک توسیع کردی ملزم کے خلاف انٹی کرپشن بہاولپور میں مقدمہ نمبر45(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
/16درج ہے جبکہ نیب ملتان نے سوموٹو کاروائی کے تحت تقریباً25کروڑ روپے کنڈونیشن فیس اور کنورشن فیس کی ریکوری کیلئے علیحدہ کاروائی کی ہوئی ہے دوران سماعت ملزم کے کونسل نے کہا کہ ملزم کنڈونیشن فیس وغیرہ بطور احتجاج سرکاری خزانہ میں داخل کرنا چاہتا ہے اس پر فاضل جج نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سے دریافت کیا کہ ملزم کے ذمہ کنڈونیشن فیس کا پہلے کوئی تعین کیا گیا ہے؟ تو فاضل عدالت کو بتایا کہ تقریباً2کروڑ 15لاکھ99ہزار 277 روپے کنڈونیشن علاوہ کنورشن فیس مبلغ ایک کروڑ 6لاکھ47ہزار روپے کی ریکوری واجب الادا ہے فاضل عدالت نے درخواست عبوری ضمانت پر فائنل بحث کیلئے 23نومبر تک سماعت ملتوی کردی۔
کرپشن