ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں  ریلی، حرمت رسول پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں  ہوگا، سمیع اللہ چوہدری اوردیگر کاخطاب

ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں  ریلی، حرمت رسول پرکسی صورت سمجھوتہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حرمت رسول ؐ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔حرمت رسول ؐ پر جان بھی قربان ہو جائے تو سوداگھاٹے کا نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیرسمیع اللہ چوہدری نے ہفتہ شان(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت کرنے کی گستاخی ناقابل برداشت ہے اورایسی حرکت کرنے والے کی اگر گردن اتارنی بھی پڑے گی ایسا کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا شکارنہ ہونگے۔کمشنربہاولپورنے ریلی سے خطاب میں کہا کہ رحمت اللعالمینؐ کی حرمت کا تحفظ مقصد حیات ہے۔غیر مسلم اقوام کو یہ بات ذہن نشین رکھنی ہوگی کہ امت مسلمہ آپ ؐکی شان میں کسی بھی قسم کی کوئی گستاخی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتی۔اپنے ایک بیان میں چیف کارپوریشن آفیسر چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا ہفتہ شان مصطفےٰ منانے کا اعلان عشق رسولؐ کا عکاس ہے۔ رحمت اللعالمین کی تعریف و توصیف میں ایک ہفتہ تو کیا زندگی کا ایک ایک لمحہ گذارنا اعزار ہی نہیں بخشش کاذریعہ بھی ہے۔اللہ پاک نے رحمت اللعالمینؐ کی شان میں فرمایا،اے محمد ؐ اگر میں آپ کو پیدانہ فرماتا تو یہ دنیا ہی نہ بناتا۔یہ ہی نہیں قرآن پاک میں فرمایا، اللہ اور اس کے فرشتے آپؐ پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو، تم بھی درود و سلام بھیجو،ڈویژنل صدر اپیکا ملک ریاض نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔کہیں دہشت گردی کی نمبر پلیٹ مسلمانوں کیساتھ لگادی جاتی ہے تو کہیں وجہہ کائنات ؐکی شان میں گستاخی کی کوشش کی جاتی ہے مگر دشمنان اسلام یہ نہیں جانتے کہ مسلمان کی زندگی کا مقصد ہی وہ ہے جو رب کریم نے فرمایا ہے،ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی عشق نبی ؐ کے مرہون منت ہے۔جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کوئی مصلحت نہیں کی جاسکتی۔علاوہ ازیں سرسبز پاکستان کی منزل کے حصول کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو سرسبز وشاداب بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسزبہاول پور میں شجرکاری مہم کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر بہاول پورڈویژن کیپٹن(ر) ظفر اقبال، سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ اور وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سجاد خاں بھی موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگا کر ان کی آبیاری کرنا صدقہ جاریہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کم پانی استعمال کرنے والے پودوں کو صحرائی علاقے میں فروغ دیا جائے گا۔وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ وٹرنری یونیورسٹی میں 25ایکڑ پر سٹرس کے پودے لگائے جائیں گے۔نیزچولستان یونیورسٹی کم پانی استعمال کرنے والے پھلدار پودوں پر بھی تحقیق کر رہی ہے۔
سمیع اللہ چوہدری