63شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے  کاجھانسہ، تین ملزموں کاجسمانی    ایک کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل  روانہ کرنے کاحکم، آج دوبارہ پیشی

63شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے  کاجھانسہ، تین ملزموں کاجسمانی    ایک کو ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 63 شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کے مختلف مقدمات میں ملوث تین (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ملزمان کا جسمانی اور ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیاض احمد کے خلاف شہری نے اپنے بیٹے طاہر حسین کو بیرون ملک سعودی عرب میں ملازمت کا ویزہ فراہم کرنے کے عوض ایک لاکھ 30 ہزار روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا تھا ملزم سے مزید تفتیش ہونی باقی نہیں اس لیے ملزم کو جیل بھجوایا جائے۔ دوسری جانب ملزم منیر احمد کے خلاف شہری غلام یاسین نے اپنے سمیت 59 رشتے داروں کو ساؤتھ کوریا بھجوانے کا جھانسہ دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا ملزم کو ایک لاکھ 30 ہزار روپے بذریعہ ایزی پیسہ بھی بھجوائے گئے تھے، ملزم انصر اقبال کے خلاف قاری محمد اشفاق نے انگلینڈ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا تھا، مزید برآں ملزم محمد اقبال کے خلاف بھی شہری کو ملازمت کا ویزہ فراہم کرنے کے عوض تین لاکھ روپے بٹورنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ملزمان کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

پیشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -