مظفرگڑھ:راج واہ مائز میں کٹاؤ  سے متعدد بستیاں زیر آب آگئیں  گندم کی فصل تباہ، متاثرین کا احتجاج

مظفرگڑھ:راج واہ مائز میں کٹاؤ  سے متعدد بستیاں زیر آب آگئیں  گندم کی فصل ...

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)راج واہ مائنر ٹائل کے مقام پر محکمہ انہار کی طرف سے بند کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کٹ پڑنے سے متعددبستیاں زیر آب آگئیں 20 ایکڑز سے زائد گندم کی فصل تباہ ہوگئی عادل واہ مائنر سے نکلنے والے راج واہ مائنر ٹائل کے مقام پر گزشتہ دو دن (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

سے شدید پانی کا کٹ جاری ہے علاقہ کے لوگوں میں محکمہ انہار مظفر گڑھ ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر پائی گئی علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ہمارے مکان شدید پانی کے کٹا ؤکی وجہ سے گرنے والے ہیں ہماری فصلیں تباہ ہو چکیں  مویشیوں کی جان کو خطرہ ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار مظفر گڑھ کے ناقص انتظامات کی طرف سے جو بھی موجودہ ہمارا مالی نقصان ہو چکا ہماری فصلیں تباہ ہو چکیں یا جو مزید نقصان ہوگا اس کے ذمہ دار محکمہ انہار مظفر گڑھ ایس ڈی او, ایکسین ہیں اور ہوں گے ٹائل کے کسانوں کا کہنا ہے کہ جب ہمیں اپنی فصلیں سیراب کرنے کیلئے پانی ضرورت ہوتا ہے تب سیاسی سرپرستی و بااثر لوگوں کی طرف سے پانی چوری کر لیا جاتا ہے علاقہ مکین نے ڈی سی او مظفر گڑھ, کمشنر ڈیرہ غازیخان, وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے.

محکمہ انہار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -