ملتان،فرد ملکیت، تبدیلی رجسٹرمیں   ہیرا پھیری، پٹواری کو جوڈیشل  ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم دیدیا گیا

ملتان،فرد ملکیت، تبدیلی رجسٹرمیں   ہیرا پھیری، پٹواری کو جوڈیشل  ریمانڈ ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت ملتان نے رشوت لیکر فرد ملکیت اور تبدیلی رجسٹر میں ردو بدل کرنے کے مقدمہ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

میں ملوث پٹواری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم پٹواری صادق عرف طارق بجلی کے خلاف خلیل الرحمٰن نورزئی نے 10 اکتوبر 2020 کو مقدمہ نمبر 10/20 درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ڈرائیور محبوب خان نے راؤ شکیل پراپرٹی ڈیلر سے دو مربع زمین کی خرید و فروخت کے لئے تعارف کرایا اور کاروبار میں شراکت داری کرلی گئی۔ معاہدہ کے مطابق ہر قسم کی خریدوفروخت کی ذمہ داری راؤ شکیل کی تھی جس نے اختر عباس کو بحیثیت زمیندار متعارف کرایا اور پٹواری صادق عرف طارق بجلی کے ذریعے پٹواری کے کھاتے میں اختر عباس کا نام بحثیت مالک 408 کنال مدعی کو دکھایا جس پر 60 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا چند روز بعد شکیل نے فون کر کے کہا کہ مزید 20 لاکھ روپے لے کر گھر آ جائیں جب وہ 20 لاکھ روپے لے کر شکیل کے گھر گیا تو اسکا بیٹا غفران شکیل، اختر عباس پٹواری صادق بجلی مدعی کا ڈرائیور محبوب خان موجود تھے وہاں پٹواری نے انگوٹھے لگوائے لیکن فرد جعلی اور چیک بوگس تھا ملزمان نے ساز باز سے فراڈ کیا۔ معاہدے کے مطابق شکیل سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے لینے ہیں جو انکاری ہوگیا ہے۔ پٹواری کے خلاف فرد ملکیت اور تبدیلی رجسٹر میں ردوبدل کرنے کی مد میں رشوت لینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ملزم پٹواری کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

پٹواری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -