پولیس آپریشن،15اشتہاری ملزمان گرفتار،2کروڑ کا سامان برآمد
شجاع آباد (تحصیل رپورٹر)پولیس نے خطرناک گینگ کے خلاف4 بین الصوبائی 15 اشتہاری ملزمان جوکہ قتل ڈکیتی رائزنی نقب زنی جیسی وارداتوں میں مطلوب تھے کو گرفتارکرلیا ملزمان سے 2کروڑ کا سامان برآمدہوا جس میں نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان بھاری مقدار میں اسلحہ شامل ہے تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمدسیال کی زیر نگرانی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
سٹی پولیس آفیسر ملتان حسن رضا خان کی زیر قیادت اے ایس پی ملک سنگھارکی 6ماہ میں خطرناک گینگ کے خلاف دوسری بڑی کامیابی سامنے آئی ہے بین الصوبائی 4 خطرناک گینگ کے 15 اشتہاری ملزمان جوکہ قتل ڈکیتی رائزنی نقب زنی جیسی وارداتوں میں مطلوب تھے کو گرفتارکیا ملزمان سے 2کروڑ کا سامان جس میں نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان بھاری مقدار میں اسلحہشامل تھیملزمان میں عباس عرف عنصر گینگ کے 4 واجد عرف واجدی گینگ3 شہزاد عرف شناگینگ4 ناجد عرف ناجی گینگ4ملزمان کو گرفتار کیاگیا اور ان سے ناجائز اسلحے میں 36 تیس بور پسٹل8کلاشنکوف17رپیٹرگن205 گولیاں بھی برآمد کی گئیں کرکے خطرناک گینگ کی کمر توڈ کر رکھ دی اے ایس پی ملک سنگھار نے پریس کا نفریس میں صحافیوں سمیت معززین علاقہ کو اس کاروائی کی مکمل تفصیل بتائی اور ان کی موجودگی میں ڈاکوں کی طرف کیا گیا ڈکیتی کاسامان متاثرین کے حوالے کیا اس موقع پر انجمن تاجران سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے خطرناک گینگ کے ارکان کی گرفتاری سے تحصیل بھر میں امن قائم ہوگا تحصیل بھر کے شہریوں نے اے ایس پی ملک سنگھار کاوشوں کا سراہا اوا انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
برآمد