کہروڑ پکامیں خاتون نے بیٹی سے  ملکر خاوند مارڈالا، خاموشی سے  تدفین، پولیس بھی واقعہ سے لاعلم

کہروڑ پکامیں خاتون نے بیٹی سے  ملکر خاوند مارڈالا، خاموشی سے  تدفین، پولیس ...

  

کہروڑ پکا (نما ئندہ خصوصی) دو سری شادی کی خواہش پر خاتون نے بیٹی سے ملکر خاوند کو مارڈالا،دو دن وکٹوریہ ہسپتال زیر علاج(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 رہا، بھا ئیوں نے ہسپتال والوں کو چکمہ دے کر لا کر دفن کر دیا،تفصیل کے مطا بق نواحی علا قہ بستی مر لہ سکیم مو ضع نا گنی میں گزشتہ دنوں احمد بخش نا می شخص جس کی ایک ہی بیٹی تھی جو مطلقہ تھی اس کی دوسری شادی کر رہا تھا اس نے اپنی بیوی کا لو ما ئی اور بیٹی سے مشورہ کیا کہ بیٹی کا رشتہ جن کو دے رہے ہیں ان سے وٹہ سٹہ کا مطا لبہ کر تے ہیں اور وٹہ میں وہ خود شا دی کر نے کا خواہشمند تھا تا کہ اولاد نر ینہ ہو جا ئے جس کی مبینہ طور پر بیوی کا لو ما ئی اور بیٹی نے مخا لفت کی مگر احمد بخش بضد رہا جس پردو نوں ماں بیٹی نے مبینہ طور پر صلاح مشورہ ہوکر اس کو بو تل میں کالا پتھرپلا دیا جس سے اس کو کالے رنگ کی قے شروع ہو گئی،احمد بخش کے بھا ئی سجاد اور اعجاز اس کو بہا ولپور وکٹوریہ ہسپتال لے گئے جہاں پر دودن تک زیر علاج رہا اور دم توڑ گیا رشتہ دار اس کو خفیہ طور پر بغیر اطلاع ہسپتال سے لیکر آ ئے اور نعش کو بغیر کسی قا نو نی کا روا ئی کے دفن کر دیا گیا ورثاء دو نوں ماں بیٹی کے خلاف کو ئی قا نو نی کا روا ئی نہ کر نا چا ہتے تھے ورثاء نے مبینہ طور پر دو نوں ماں بیٹی کو میت کا آ خری دیدار نہ کر نے دیا اور خا تون کا لو ما ئی کو بیٹی سمیت اس کے بھا ئیوں کے گھر بھیج دیا پو لیس تھا نہ دھنوٹ اس واقعہ سے تا حال لا علم ہے اور نہ ہی کو ئی کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی ہے۔

دوسری شادی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -