ملتان، رحیم یار خان ہیڈ نرس سمیت 7افراد کرونا حملے میں جاں بحق 

ملتان، رحیم یار خان ہیڈ نرس سمیت 7افراد کرونا حملے میں جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،رحیم یارخان، جام پور (خصو صی رپورٹر،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلاہیڈ نرس سمیت 5 مزید مریض جاں بحق ہوگئے،اموات کی مجموعی تعداد 233 ہو گئی زیر علاج مریضوں کی  تعداد 101 ہو گئی،25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے05 تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کی رہائشی 52 سالہ شمیم  75 سالہ خورشید، 80 سالہ اقبال بی بی،جبکہ میاں چنوں کے 75 سالہ محمد عارف نے گزشتہ روز دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل سے 20 نومبر کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 233ہو گئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی  مسلسل اضافہ جاری ہے،نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے جن میں سے 73 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ 25 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 05 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 86 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 2 ہزار 738 افتاد رپورٹ ہوئے جن میں سے 980 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا میں مبتلا  نشتر ہسپتال وارڈ دس کی ہیڈ نرس جاں بحق ہوگئی،ایک ماہ کے دوران ساٹھ سے زائد ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہو کر گھروں پر قرنطینہ ہیں نشتر ہسپتال وارڈ دس کی ہیڈ نرس 53 سالہ زیب النساء کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سی یو میں زیر علاج اور  وینٹی لیٹر پر تھیں گزشتہ روز طبعیت بگڑنے پر دم توڑ گئیں ادھر ایک ماہ کے دوران نشتر ہسپتال کے 60 سے زائد ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ دیگر عملہ بھی کورونا میں مبتلا ہو رہا ہے جبکہ اس سے قبل نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا،ڈاکٹر غزالہ شاہین،ڈاکٹر مزمل عباس کورونا میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج 2 خواتین ہسپتال میں دم توڑ گئیں کوٹ سبزل کی 22 سالہ میرانی مائی اور ڈیرہ بگٹی کی 65 سالہ شرناز بی بی کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑگئیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیاہے۔کرونا کی وباء کے پش نظر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ملتوئی ہو نے کا اندیشہ ہے۔ امیدوار مایوس ہونے لگے ۔ ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جوکہ پچیس اور انتیس نومبر کو منعقد ہو نے تھے ملتوئی ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امیدوار کلیم اللہ خان۔ ریحانہ بی بی۔ ساجد حسین نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے امتحانات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرونا حملہ

مزید :

صفحہ اول -