سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے  حوالے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی  تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر غور

سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے  حوالے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی  ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ذرائع کے مطابق  قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  میں  صوبہ بھر کے سی ای اوز کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر جنرل قائد سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور موسم سرما کی قبل از چھٹیوں کے معاملہ پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں کورونا سمیت پیک امتحان ختم کرنے اور تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر سفارشات بھی لی گئیں۔اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات اور ہوم ورک  کی تیاری کی رپورٹ بھی پیش کی گئی اجلاس کی رپورٹ کی روشنی میں سکولوں کی بندش کافیصلہ 23نومبر کوکیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -