وزیراعظم بلدیاتی انتخابات پریوٹرن نہ لیں، خیبرپختونخوا، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کااعلان کریں، مصطفی کمال

وزیراعظم بلدیاتی انتخابات پریوٹرن نہ لیں، خیبرپختونخوا، سندھ میں بلدیاتی ...
وزیراعظم بلدیاتی انتخابات پریوٹرن نہ لیں، خیبرپختونخوا، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کااعلان کریں، مصطفی کمال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام ختم ہوئے 14 ماہ گزرگئے مگرالیکشن نہیں ہوئے،اختیارات نچلی سطح پردینے میں حکومت کی جان نکلتی ہے،اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی تک جرائم نہیں رک سکتے،بلدیاتی انتخابات،مقامی حکومت سے پولیس نظام بہتر ہوسکتا ہے، وزیراعظم بلدیاتی انتخابات پریوٹرن نہ لیں،وزیراعظم خیبرپختونخوا،سندھ میں بلدیاتی الیکشن کااعلان کریں،وزیراعظم وعدہ پوراکریں،آئیڈیل بلدیاتی نظام لائیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں نام نہاد جمہوری رہنماؤں کی حکومت ہے، ملک میں مسائل بڑھ رہے اورحکومت ایپ پرایپ بنارہی ہے،وزیراعظم کی الیکٹورل اصلاحات کاخیرمقدم کرتے ہیں،الیکٹورل اصلاحات کرلیں تاکہ آئندہ کوئی الیکشن چرانہ سکے۔

مصطفی کمال نے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن کواختلافات ختم کرکے مذاکرات کرنے چاہئیں،بلاول کوزیب نہیں دیتاپی ڈی ایم پلیٹ فارم سے انقلاب کی بات کریں،کشمورسے کراچی تک تباہی کی ذمہ دارپیپلزپارٹی حکومت ہے،متبادل جگہ کی فراہمی تک کوئی گھرنہیں چھوڑے گا،لیاری ایکسپریس وے کی طرح نالوں سے گھرہٹائے جائیں،ماضی میں چوری کرنےوالوں کانہیں پوچھ رہیں،وزیراعظم موجودہ چوری کے خلاف کام کریں،پیپلزپارٹی اوربلاول کوزیب نہیں دیتاوہ وفاق پرانگلی اٹھائیں،زرداری اورنوازشریف پرالزام کوچھوڑیں آج کی چوری روکیں، وزیراعظم موجودہ چوری کےخلاف کام کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -