پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنے کاامکان

پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنے کاامکان
پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنے کاامکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی 20 ممالک کااجلاس کل ریاض میں ہوگا،پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنے کاامکان ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے مطابق جی 20 ممالک کااجلاس کل ریاض میں ہوگا،ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہے کہ جی 20ممالک 43 ملکوں کے قرض ری شیڈول کرسکتے ہیں،پاکستان بھی قرض ری شیڈول ممالک کی فہرست میں شامل ہے،پاکستان کوجنوری سے جون تک قرض میں ریلیف کاامکان ہے۔

آئی ایم ایف نے قرض ری شیڈول کی نئی سہولت دے دی،ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف قرض ری شیڈول کرانے والے ملک دیوالیہ تصورنہیں ہوں گے،قرضوں کی ری شیڈولنگ کامقصد غریب ممالک کوریلیف دیناہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -