ن لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر میں کتنے دنوں کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

ن لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر میں کتنے دنوں کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان کر ...
ن لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر میں کتنے دنوں کیلئے مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کے لئے مکمل لوک ڈاو¿ن اعلان کر دیا، پیپلزپارٹی سندھ حکومت نے کراچی کے چار اضلاع میں سمارٹ لوک ڈاو¿ن کر دیا لیکن دونوں جماعتوں کا اصرار کے پشاور جلسہ ضرور ہو گا، دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسدعمر کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ2013 میں تحریک انصاف نے پشاور کی 4 میں سے 4 اور 2018 میں 5 میں سے 5 سیٹ جیتی، انشاءاللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے ،پشاور عمران خان کا شہر ہے، اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی، شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -