نجی بینکوں کے قرضے سے متعلق کیس ،نواز شریف کے کزنزکے ورانٹ گرفتاری جاری 

نجی بینکوں کے قرضے سے متعلق کیس ،نواز شریف کے کزنزکے ورانٹ گرفتاری جاری 
نجی بینکوں کے قرضے سے متعلق کیس ،نواز شریف کے کزنزکے ورانٹ گرفتاری جاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینکنگ کورٹ لاہور نے نجی بینکوں کے قرضے سے متعلق کیس میں نواز شریف کے کزنزکے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور میں نجی بینکوں کے قرضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،بینکنگ کورٹ نے نواز شریف کے کزنزکے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر 27 نومبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدم پیشی پرجاوید شفیع ،طارق ،زاہد سمیت 5افراد کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -