پی ڈی ایم رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

پی ڈی ایم رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کررہے ...
پی ڈی ایم رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کررہے ہیں،یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاوَ ن چاہتے تھے،پی ڈی ایم رہنما پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے،اب وہی پی ڈی ایم رہنما لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاہے کہ یہ لوگ عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کررہے ہیں،یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں،یہ ایسے وقت میں جلسے کررہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -