عوام کی زندگیوں سے کھیلنا خود غرضی ،خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پراپوزیشن رہنماؤں کیخلاف مقدمہ کرایا جائیگا،شبلی فراز

عوام کی زندگیوں سے کھیلنا خود غرضی ،خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے ...
عوام کی زندگیوں سے کھیلنا خود غرضی ،خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پراپوزیشن رہنماؤں کیخلاف مقدمہ کرایا جائیگا،شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاہے کہ ذاتی مفاد کےلئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے،خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت اپوزیشن رہنماؤں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے،انکاجلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ان کاکہنا ہے کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -