لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں منشیات کی عادی، کراچی خطرناک شہر قرار، وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں منشیات کی عادی، کراچی خطرناک شہر قرار، وفاقی وزیر ...
لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں منشیات کی عادی، کراچی خطرناک شہر قرار، وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر نارکوٹکس کنٹرول سینیٹراعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں منشیات استعمال کر رہی ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اعظم سواتی کا کہناتھا کہ منشیات سے متعلق کراچی سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے،  30 سال سے کم عمر کے 65 فیصد طلبہ منشیات استعمال کر رہے ہیں،نئی ڈرگ پالیسی لارہے ہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ملک بھر میں بچے اور بچیاں منشیات کی عادی ہیں، 30 سال سے کم عمر کے 65 فیصد طلباءاور طالبات منشیات استعمال کر رہے ہیں، لڑکیوں کی زیادہ تعداد یونیورسٹیز میں منشیات کا استعمال کر رہی ہیں۔
 تعلیمی اداروں میں آئس اور سینتھٹک کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے، ٹافیز اور کھانے کی ہر چیز میں منشیات ڈال کر استعمال کی جا رہی ہے۔ حکومت تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے نئی ڈرگ پالیسی لا رہی ہے۔ ملک میں 90 فیصد سے زیادہ منشیات افغانستان سے آ رہی ہیں جس کی وجہ سے پاک افغان بارڈرز کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہے۔