سشانت سنگھ کے ایک اور مداح نے جان دیدی لیکن خودکشی سے قبل کیا کام کیا؟
نئی دہلی (ویب ڈیسک)اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس پر درست طریقے سے تفتیش نہ ہونے پر اداکار کے مداح نے ٹرین کے نیچے آکر جان دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابھرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے معاملے پر پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا کہ آیا کسی نے اداکار کو خودکشی پر مجبور پر کیا یا کچھ اور وجہ بنی، تاہم پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ بالی ووڈ اداکار کی خودکشی کے معاملے پر پولیس کی غفلت و لاپرواہی سے مایوس ہوکر سشانت سنگھ کے ایک 22 سالہ مداح نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی ہے۔مرنے والے نوجوان سے خودکشی سے قبل اپنے موبائل کا اسٹیٹس تبدیل کیا اور لکھا کہ ’کسی کا دکھ کوئی سمجھ نہیں سکتا، جو ان دکھ کو برداشت کرتا ہے وہی درد سمجھ سکتا ہے‘ اور پروفائل پکچر پر سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر لگائی اور پھر ریلوے ٹریک پر آکر اپنی جان لے لی۔
سوہان نامی نوجوان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ سوہان سشانت کی موت پر صحیح تحقیقات نہ ہونے پر کافی دل برداشتہ تھا اور اس بات کا تذکرہ وہ اکثر دوستوں کی محفل میں بھی کرتا تھا۔سوہان اکثر کہتا رہتا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کو انصاف ملنا چاہیے اس کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔