غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس، مصطفی کمال پر فرد جرم عائد

غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس، مصطفی کمال پر فرد جرم عائد
غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس، مصطفی کمال پر فرد جرم عائد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفی کمال پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کما ل ،افتخار قائمخانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مصطفی کمال، نذیر زرداری، افتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے ملزموں کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کر دی۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں اور ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے، مصطفی کمال و دیگر پرساحل سمندر پر 5 ہزار 500 مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیر قانونی اجازت دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -