گال گلیڈی ایٹرز کا کپتان کسے مقرر کیا گیا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

گال گلیڈی ایٹرز کا کپتان کسے مقرر کیا گیا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست ...
گال گلیڈی ایٹرز کا کپتان کسے مقرر کیا گیا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لنکن پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد خان آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا، لنکن پریمیر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے انتخاب ہو گیا، گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ بھنو کا راجہ پاکسے ان کے نائب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے البتہ شاہد خان آفریدی سب سے چھوٹی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پیر کو روانہ ہوں گے، ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا سٹالینز سے ہوگا۔

مزید :

کھیل -