کورونا وائرس ،صوبہ سندھ میں سکول بند کیے جائیں گے یا نہیں ؟اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا 

کورونا وائرس ،صوبہ سندھ میں سکول بند کیے جائیں گے یا نہیں ؟اجلاس میں فیصلہ کر ...
کورونا وائرس ،صوبہ سندھ میں سکول بند کیے جائیں گے یا نہیں ؟اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اسکولز، سیکرٹری کالجز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا کی صورت حال اور تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے سندھ کا مو¿قف طے کرنا تھا، چاہتے تھے کہ سندھ میں تعلیم سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔سعید غنی نے بتایا کہ سٹیرنگ کمیٹی سندھ کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہو گی، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل کیا جائے گا۔وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ جو تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن کی طرف جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کے کیس بڑھ رہے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو مثبت کیسز کی شرح 3.7 فیصد تک بھی گئی۔سعید غنی نے بتایا کہ وفاق سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک کرنے کا کہ رہا ہے، اجلاس میں این سی او سی کی تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا وفاق کا مو¿قف ہے کہ 25 نومبر تا 24 دسمبر تک بچوں کو اسکول کے بجائے گھر پر تعلیم دی جائے، وفاق کا مو¿قف ہے کہ والدین اسکولز جا کر اساتذہ سے ہفتہ وار ہوم ورک لیں۔

مزید :

قومی -