خادم حسین رضوی کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا موقف بھی آگیا

خادم حسین رضوی کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا موقف بھی آگیا
خادم حسین رضوی کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں طارق جمیل نے لکھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ اور متوسلین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،  مرحوم ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔طارق جمیل نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم مولانا کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر مولانا خادم حسین رضوی جمعۃ المبارک کی شب انتقال کر گئے تھے اور آج مینار پاکستان میں لاکھوں عاشقانِ مصطفیٰﷺ نے اُن کی نماز جنازہ ادا کی۔علامہ خادم حسین رضوی کی وفات سے ناصرف ٹی ایل پی کارکنان بلکہ اُن کے چاہنے والوں کو بھی دلی صدمہ پہنچا ہے۔

مزید :

قومی -