قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے ہی اسد شفیق کی فارم ”بحال“ ہو گئی

قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے ہی اسد شفیق کی فارم ”بحال“ ہو گئی
قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے ہی اسد شفیق کی فارم ”بحال“ ہو گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے ہی اسد شفیق کی فارم ”بحال“ ہو گئی جن کی سنچری کی بدولت سندھ نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 289 رنز سکور کر لئے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم پر جاری میچ میں ابتدائی دن کے اختتام پر عمیر بن یوسف 11 چوکوں کی مدد سے 129 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دوسرے اینڈ پر سعد علی 11 پر ناٹ آﺅٹ ہیں، اسد شفیق17 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔
ضیاءالحق نے 41 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، این بی پی سپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے ناردرن کیخلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹ پر 257 رنز بنا لئے، عظیم گھمن نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، انہوں نے 8چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے، علی وقاص 52، تیمور علی 26 اور عمران فرحت 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے،نعمان علی نے 3 وکٹیں لیں۔
یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس پر خیبر پختونخوا کے خلاف سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 158 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ عثمان صلاح الدین نے 54 رنز سکور کئے، احمد شہزاد صرف 12 رنز بنا سکے،ساجد خان نے 4اور عمران خان سینئر نے3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں خیبرپختونخوا نے 4 وکٹیں گنوا کر 61 رنز بنائے،اسرار اللہ نے 25 اور مصدق احمد نے 22 رنز سکور کئے، عادل امین 8رنزپر ناٹ آﺅٹ رہے، وقاص مقصود نے 17 اور بلال آصف نے 26 رنز دے کر 2،2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

مزید :

کھیل -