اسلام آباد میں امتیاز کی دوسری برانچ کھل گئی

اسلام آباد میں امتیاز کی دوسری برانچ کھل گئی
اسلام آباد میں امتیاز کی دوسری برانچ کھل گئی

  

اسلام آباد (پروموشنل ریلیز) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں ایکسپریس وے پر معرو ف کمپنی امتیاز سٹورز نے اپنی دوسری برانچ کا افتتاح کر دیا ہے تاکہ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی مقامی اور انٹرنیشنل مصنوعات کی فراہمی یقینی بناسکے ، مقامی مصنوعات میں ان کے اپنے متعارف کروائے گئے صبیحہ، پونم ، بریو سمیت کئی دیگر برانڈز بھی شامل ہیں ، گاہکوں کی خواہشات اور خوشی کا خیال رکھتے ہوئے امتیاز سٹور میں فیشن ، گراسری ، کراکری اور فارمیسی کے علاوہ بیش بہا اقسام کی ضروریات زندگی کی اشیاءدستیاب ہیں ۔

 امتیاز سٹور کی افتتاحی تقریب کاآغا ز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، یہ تقریب بھی اسی طرح کامیاب رہی جس طرح اسلام آباد میں امتیاز کے پہلے سٹور کی لانچنگ تقریب تھی کیونکہ امتیاز سٹور صارفین کو اپنے سحرمیں مبتلاءکرنے میں ہمیشہ کامیاب رہا ہے ۔ 

کراچی میں ایک چھوٹے سے کریانہ سٹور سے شروع ہونیوالے امتیاز سٹورز نے سخت اور مسلسل محنت کی وجہ سے قلیل وقت میں تیزی سے ترقی کی اور ریٹیل سٹورچین بن گیا، آج کے دن تک ملکی سطح پر 14برانچیں کھولی جا چکی ہیں لیکن سفر ابھی یہاں ختم نہیں ہو ابلکہ اس کی شاخوں کو دور افق تک بڑھانا ہے ۔ امتیازسٹورز ایک چھت کے نیچے ہی تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنے صارفین کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بہت محنت کی ۔

اعدادوشمار کے مطابق سٹور نے سات ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں فراہم کیں اور چار لاکھ سے زائدپکے گاہک بنانے میں کامیاب ہوگیا۔اسلام آباد میں بنائی جانے والی نئی میگا برانچ کا مقصد اپنے خریداروں کیلئے آسانی کے ساتھ ساتھ مصنوعات کے معیار کو بڑھانا ہے جس کا ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں ۔

بہترین معیار کے علاوہ چیزوں کی قیمتوں بھی ایسی مقرر کی گئیں ہیں جو کہ جیب پر بھاری نہ پڑیں ،امتیاز اس چیز پر یقین رکھتا ہے کہ کمپنی کے کامیاب ہو جانے پر قیمتیں بڑھا دینانہایت ہی غیر اخلاقی ہے ۔ خریداری کا حتمی حل” امتیاز سٹورز“ جہاں پوری قوم خریداری کو ترجیح دیتی ہے۔

امتیاز سٹورز کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

فیس بک پیج وزٹ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٹویٹر اکاونٹ وزٹ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انسٹاگرام پر امتیاز سٹورز کی مصنوعات اور آفرز دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

بزنس -